حیدرآباد کے ہمایوں نگر میں ایک نوجوان نے کرلی خودکشی
حیدرآباد 15 اپریل ( ناز میڈیا )حیدرآباد کے ہمایوں نگر علاقہ میں پہلے رمضان کو پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔خودکشی کی وجہ ذہنی تناؤ بتایا گیا ہے مقامی افراد نے بتایا کہ 36 سالہ سید نصیر جو جی ایچ ایم سی کا ملازم تھا وجے نگر کالونی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ نصیر ڈپریشن کا شکار تھا اسی وجہ سے اس نے یہ اقدام کیا ۔ نصیر کی خودکشی کی اطلاع کے بعد پولیس نے پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور ابتدائی تحقیقات انجام دی جس میں پتہ چلا ہے کہ نصیر نے ذہنی تناؤ کے عالم میں یہ اقدام کیا۔ نصیر کو بیوی کے علاوہ ایک معصوم لڑکی بھی ہے اس نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا جس میں اس نے ذہنی تناؤ خودکشی کی وجہ بتائی۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے