کرناٹک کے چیف منسٹربی ایس یدی یورپا دوسری بار کورونا مثبت ہوئے
بینگلور ۔16/اپریل۔( ناز میڈیا )۔کرناٹک کے چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا ایک بار پھر کورونا مثبت ہوگئے ہیں۔ انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے ٹویٹ کیا اور کہا ”ہلکا بخار ہونے کے بعد میں نے کورونا چیک کیا اور میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں، ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔ میری ان تمام لوگوں سے درخواست ہے جو حالیہ دنوں میں میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں۔ انہیں چوکس رہنا چاہئے اور قرنطین میں رہنا چاہئے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل گذشتہ سال 2 اگست کو 77 سالہ یدی یورپا کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد بھی وہ اسپتال میں داخل تھے۔ بعد میں کورونا کی رپورٹ کے منفی آنے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے