لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی 103گاڑیاں ضبط، ایک لاکھ 58ہزار 400روپئے جرمانہ عائد

لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی 103گاڑیاں ضبط، ایک لاکھ 58ہزار 400روپئے جرمانہ عائد

بیدر۔ 21مئی ( ناز  میڈیا ) ریاست کرناٹک میں کوویڈ۔19سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بڑھوتری ہے۔ اس وباء پر روک لگانے کے لئے حکومت نے 24مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کیاہے۔ جو کوئی لاک ڈاؤن کے احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانوی کارروائی کرنے کی بات سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی ایل ناگیش نے بتائی ہے۔ اور کہاہے کہ کورونا وائرس پر قابوپانے کے لئے کرناٹک وبائی مرض ایکٹ 2020قانون جاری کیاگیاہے۔ جس کی خلاف ورزی پر بیدر ضلع میں 3مقدمات اور فیس ماسک نہ پہننے پر1584مقدمات کرتے ہوئے 1لاکھ 58ہزار 400روپیوں کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ 

انھوں نے کہاکہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے مکانات میں رہیں۔ باہر نہ نکلیں۔ نہایت شدید ضرورت کی صورت میں ہی مکانوں سے باہر نکلیں۔ جو افراد بلاضرورت گھوم رہے تھے ایسی 103گاڑیاں ضبط کرکے ان کے خلاف کیس کیاگیاہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے