بیدر تعلقہ پنچایت سطح پر کانگریس نے5سالہ شاندار انتظامیہ فراہم کی:چندراسنگھ

بیدر تعلقہ پنچایت سطح پر کانگریس نے5سالہ شاندار انتظامیہ فراہم کی:چندراسنگھ


بیدر۔27 مئی ( ناز میڈیا ) بیدر تعلقہ پنچایت میں کانگریس نے بہترانتظامیہ فراہم کرتے ہوئے اپنے 5سال مکمل کئے ہیں۔ یہ بات بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے کانگریس قائد چندراسنگھ نے کہی۔ انھوں نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہاکہ گذشتہ انتخابات میں میری قیادت میں تعلقہ پنچایت میں کانگریس پارٹی برسراقتدار آئی۔ اور متفقہ طورپر وجے کمار راملو برور اور راجکمار پاٹل

کو بالترتیب صدر اور نائب صدر منتخب کیاگیا۔ 5سال کے عرصہ میں صدر اور نائب صدر تعلقہ پنچایت بیدر نے کئی ایک ترقیاتی کام مختلف میدانوں میں انجام دئے۔ تعلیم، صحت، زراعت، پینے کاپانی، اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاگیا۔ دیہی علاقوں میں کئی ایک مسائل تھے جن کاحل ڈھونڈ نکالاگیا۔ عوام کے مطالبات پورے کئے گئے۔ چندراسنگھ نے اس یقین کااظہارکیا ہے کہ آنے والے تعلقہ پنچایت انتخابات میں پھر ایک بار ہماری کانگریس پارٹی کاساتھ عوام دے گی اور پھرایک بار ایک اورشاندار ا نتظامیہ بیدر تعلقہ کو ملے گی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے