بنگلور یونائیٹڈ وے، عظیم پریم جی فاونڈیشن کی جانب سے بیدر ضلع کو 50جمبو آکسیجن سلنڈر

بنگلور یونائیٹڈ وے، عظیم پریم جی فاونڈیشن کی جانب سے بیدر ضلع کو 50جمبو آکسیجن سلنڈر

بیدر۔ 21مئی ( ناز  میڈیا ) بیدر ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر بیدر ضلع کو ایک اور دفعہ جمبو آکسیجن سلنڈر آئے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب ڈپٹی کمشنر رامچندرن۔ آر۔ نے بیدرضلع کے لئے آکسیجن سلنڈر کی ضرورت کومحسوس کرتے ہوئے ایک مکتوب روانہ کیاتھا۔ جس کے جواب میں یونائیٹڈ وے بنگلور نے عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے تعاون سے بیدر ضلع کو آج 21مئی کو آکسیجن سلنڈر دئے جانے کی اطلاع دی۔ ڈپٹی کمشنر احاطہ میں 21مئی کو 50جمبوآکسیجن سلنڈر فراہم کرنے کا مکتوب عظیم پریم جی فاؤنڈیشن بیدر ضلع کے کوآرڈی نیٹر شیوکمار نے ڈپٹی کمشنر کی نیابت میں اسسٹنٹ کمشنر بھونیش پاٹل کو مکتوب سونپاگیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ردریش گاڑی، ڈی ایچ او ڈاکٹر وی جی ریڈی، ڈاکٹر مہیش تونڈارے اور دیگر موجودتھے

آکسیجن کنسنٹریٹرس:۔ بیدر اور یادگیر ضلع کو 50-50سلنڈر یونائیٹیڈ وے بنگلور نے دئے۔ ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر عظیم پریم جی فاؤنڈیشن بنگلور بیدر کو 200آکسیجن کنسنٹریٹرس دے گا۔ جس میں سے 75آکسیجن کنسٹریٹرس آئندہ دوتین دن میں دئے جائیں گے۔ یہ بات شیوکمار نے بتائی۔

گذشتہ سال کی مدد:۔ مارچ 2020میں کوویڈکی آمد پر عظیم پریم جی فاونڈیشن بنگلور نے بیدر ضلع کو ایک اندازہ کے مطابق 7000ماسک N95دئے تھے اور پی پی کٹ بھی فراہم کئے تھے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے