رکن اسمبلی رحیم خان نے تمام ووٹرس سے اظہار تشکر کیا ۔ بیدر بلد یہ پر کانگرلیں کا قبضہ
بیدر 30 اپریل ۔ ( ناز میڈیا )رکن اسمبلی رحیم خان نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ بیدر بلد یہ پر کانگریس کا قبضہ ہوا ہے یہ پارٹی کی سب سے بڑی جیت ہے ۔ اس سال کی مدت کے دوران میں نے شہر کی ترقی کیلئے جو منصوبہ پرمل آوری کی تھی اور اسی کے نتیجہ میں آج بلد یہ بیدر پرکانگریس کا قبضہ ہوا ہے ۔ اور کہا کہ میں عوام کے مسائل پر جوابدہ ہوں ۔ اور میں نے ذاتی طور پر بہت سارے افراد کی مدد کی ہے جنہوں نے تکالیف برداشت کی ہیں ۔ اور شہر میں جو ترقیاتی کام انجام دے گئے ہیں وہ عوام کی نظر میں ہیں ۔ اور میں ان ووٹرس کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے کام کے اعتراف میں بلد یہ میں کانگریس کو اکثریت دلوائی ہے ۔ کچھ شقوں پر پارٹی امیدواروں نے بہت کم فرق سے شکست کھائی ہے ۔ منتخب امیدواروں نے مجھے تیقن دیا ہے کہ وہ شہر میں بلدی امور کے بنیادی مسائل کو حل کریں گے -
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے