بیدر ۔30 اپریل ۔( ناز میڈیا ) سرکاری دواخانہ بریمس میں طبی عملے کی قلت سے مسائل جاری تھے کہ اب سٹی اسکینگ مشین کی خرابی سامنے آئی ہے ۔ حالانکہ اس مشین کو سپلائی کرنے والی کمپنی نے ایک سال گیار بیٹی بھی دی تھی لیکن اس کے باوجود اس پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ ان مسائل کو جنتا دل ایس کے رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پور نے وز رحمت کے دورے بیدر پران سے ملاقات کرتے ہوئے بتائی اور کہا ک طبی عملہ کی قلت کوفوری دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور کہا کہ شہر بیدر میں سرکاری دواخانہ کے بارے میں جو بھی طبی مسائل ہیں اس کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس میں وزیرصحت ڈاکٹر سدھاکر کی زیر قیادت کویڈ کے بارے میں جائزہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے وزریعت کے علم میں یہ بات لائی ۔ اور کہا ک ضلع میں کرونا کے معاملہ دن بدن بڑھتے جارہے ہیں ۔ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے عوام کافی پریشان ہیں ، اب سرکاری دواخانہ کی سٹی اسکینگ مشین خراب ہونے پر مریضوں کو خانگی دواخانے سے اسکینگ کرنے کی صلاح دی جارہی ہے انہوں نے وزیر سے کہا کہ ایک غریب مریض خانگی دواخانہ کی اسکینگ کے اخراجات کس طرح سے برداشت کرسکتا ہے ۔ ایسے مسائل پر مقامی رکن اسمبلی کوحق ہونا چاہئے کہ وہ فوری طور پر وزیراعلی کا فون کر کے مسئلہ سے واقف کروائیں ۔ یہ بات انہوں نے اس لئے کی کہ موجودہ کویڈ کے تناظر میں و ریالی کافی مصروف ہونے کی وجہ سے اس مسئلہ پرغورکر ناممکن نہیں ہوتا ۔ اس پر وزریعت نے کہا کہ سٹی اسکینگ مشین کی کل تک درست ہونا چاہئے ۔ جبکہ حکام نے ان کے علم میں یہ بات لائی کہ ہم نے مشین کی خرابی کو دور کردیا ہے ۔ دوسری جانب بنڈ پا قاسم پور نے دواخانہ میں گندگی کا مسئلہ پیش کیا اور صفائی کا کام کرنے والوں کو پی پی ای کٹ بھی فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ اور جن افراد نے کویڈ کے معاملہ میں کام کررہے ہیں ان کو مناسب انتظامات اور احتیاطی تدابیر کیلئے وسائل کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ دواخانے کی صفائی کے معاملہ پرتمام ارکان اسمبلی وزیر انچارج اور دیگر نمائید وں نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہارکیا -
0 تبصرے