منااکھیلی میں تحصیلدار کا دورہ، ویکسین لینے کے لئے چھوٹے تاجرین سے ملاقاتیں
بیدر۔ 30مئی ( ناز میڈیا ) چٹگوپہ تعلقہ کے تحصیلدار جناب محمدضیاء الدین نے منااکھیلی کادورہ کیا۔ ترکاری، کرانہ، فروٹ فروخت کرنے والے اور چھوٹے موٹے کاروباریوں تک پہنچ کر انہیں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لینے کی ترغیب دی۔ اور کہاکہ ویکسین لینے سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔ ہمناآباد اور چٹگوپہ مستقر پر لوگ بڑی تعداد میں ویکسین لے رہے ہیں۔
آپ کاروباریوں کو بھی ویکسین لینا ضروری ہے کیونکہ آپ لوگ عوام سے رابطہ میں رہتے ہیں۔اور یہ بیماری ایک دوسرے سے رابطہ کے سبب پھیلتی ہے۔ تحصیلدارمحمد ضیاء الدین نے نہایت سختی سے یہ بھی کہاکہ اگر کوئی ویکسین نہیں لے گاتو اس کو کاروبار کھولنے نہیں دیاجائے گا۔ موصوف نے 29مئی کو منااکھیلی گرام پنچایت میں میٹنگ لی تھی۔ جس میں صدر گرام پنچایت، نائب صدر، آشاکارکنان اور دیگر شامل تھے۔ منااکھیلی میں ٹیکہ کاری سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے بارے میں بات کی گئی۔ اور اسی وقت 4گرام پنچایت ممبران نے پہلا ڈوز لیا۔ جن میں نائب چیرمین سید قدیر بھی شامل رہے۔ آج کے دورہ کے موقع پر ای او تعلقہ پنچایت چٹگوپہ مسٹر کنکاشری وغیرہ موجودتھے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے