حاجی انیس الرحمن قائد مجلس بیدر کا انتقال
بیدر۔19 مئی ( ناز میڈیا ) بانی رکن مجلس اتحاد المسلمین جناب حاجی محمد انیس الرحمن ساکن علی باغ بیدر کا کل رات تین بجے بعمر 71سال علا لت کے باعث انتقال پر ملال ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد عثمانیہ بیدرمیں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان کربلا میدان بیرون شاہ گنج بید رمیں عمل میں آئی۔ مرحوم جناب محمد حبیب الرحمن بانی معتمد مجلس اتحادالمسلمین کے حقیقی بھائی تھے۔ مرحوم مجلس اتحاد المسلمین کے ابتدائی رکن تھے اور انتہائی رحم دل، سادہ طبیعت کے حامل تھے۔ بچوں اور بڑوں سے انتہائی سے ادب سے ملتے تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز ظہر تاعصر مسجد عثمانیہ میں مقرر ہیں۔ فرزندان و برداران نے دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے