بیدر میں فلطسین کے حق میں ”یوم دعا“ اور اسرائیل کی مذمت میں ”یوم احتجاج“ منایاگیا

بیدر میں فلطسین کے حق میں ”یوم دعا“ اور اسرائیل کی مذمت میں ”یوم احتجاج“ منایاگیا

بیدر۔ 20مئی ( ناز میڈیا ) امیرشریعت کرناٹک (سرپرست) جمیعت علماء ہندکرناٹک، جماعت اسلامی ہند کرناٹک، اہلسنت الجماعت کرناٹک،ملی کونسل کرناٹک، جمیعت اہل حدیث کرناٹک، سنی جمیعت العلماء کرناٹک، جماعت اہلسنت کرناٹک، مجلس العلماء کرناٹک، ایس آئی او آف انڈیا کرناٹک، رابطہ ئ ملت کرناٹک، صدائے اتحاد کرناٹک، جماعت مہدویہ کرناٹک،، انجمن امامیہ کرناٹک، جمیعت القریش کرناٹک، اے پی سی آر کرناٹک، سیکولر ایڈوکیٹس فرنٹ کرناٹک، مومنٹ فارجسٹس کرناٹک، سنی جامع مسجد بنگلور، انجمن خدام المسلمین،سالیڈارٹی یوتھ موومنٹ کرناٹک، جمیعت علماء کرناٹک (ارشدمدنی)،کی اپیل پر آج 20مئی کوریاست کرناٹک کے تمام اضلاع میں فسلطین کی حمایت میں یوم دعا اور اسرائیل کی مذمت میں ”یوم احتجاج“ منایاگیا۔ لاک ڈاؤن کے ضوابط کاخیال رکھتے ہوئے ریاست بھر میں منائے جانے والے اس یوم دعااور یوم احتجاج کا بیدر میں بھی اہتمام عمل میں آیا۔ نماز عصر کے بعد پتال نگری، ارکاٹ گلی، نورخان تعلیم، علی باغ، رواہل گلی،تلاؤڈی جیسے محلہ جات کے  گھر وں میں فلسطین کے حق میں دعاکا اہتمام کیاگیا۔ اورفسلطینیوں کی حمایت میں پلے کارڈ س اٹھا کران سے اظہا ریکجہتی کی گئی۔ بچوں نے فلسطینی بچوں کے حق میں دعا کی خصوصاً محمدابوالاعلیٰ نے رقت انگیز لیکن معصومانہ دعا سے والدین اور اپنے بھائی بہن کادل جیت لیا۔ بچوں نے اپناجیب خرچ غریب بچوں پرخرچ کیا۔”یہودیوں کے جرائم“ پر قرآن کامطالعہ بھی عمل میں آیا۔ جس میں بتایاگیاکہ یہودیوں نے اللہ کے بھیجے گئے پاک کلام میں من پسند تحریف کی۔رب کریم کے بھیجے ہوئے پیغمبروں کوجھٹلا یااور ان کاقتل کرتے رہے۔ اس عمل پر انھیں کوئی عار نہیں رہا۔ سود خوری ان کے نس نس میں بسی ہوئی تھی۔ وہ اپنے علماء اور مشائخین کوان کے جرائم پر سزا دینے کے بجائے انھیں معاف کردیتے تھے۔خود کواللہ تعالی کی اولا د سمجھتے تھے (نعوذبااللہ)۔ اللہ تعالیٰ ایسے اتہامات اور ایسی باتوں سے پاک ہے۔اور تنہا ہزارہا عالموں کاخالق ومالک اور قدیر ہے۔ آج کایہ احتجاج عین ممکن ہے کہ آگے بھی مختلف گھروں میں دیگر تنظیموں کے تحت ہوتارہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے