عبدالشکورمعاون مدیرروزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدرکا انتقال پُرملال
بیدر: 22/مئی ( ناز میڈیا ) یہ خبر نہایت ہی رنج وغم کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ جناب ایم اے حمید صاحب مرحوم مدیر اعلی حیدرآبادکرناٹک کے فرزند جناب عبدالشکور صاحب اسسٹنٹ ایڈیٹر روز نامہ حیدرآباد کرناٹک بیدر (48سالہ) کا آج صبح ساڑھے آٹھ بجے قلب پر شدید حملہ کےباعث انتقال پر ملال ہو گیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 22/مئی کو بعد نماز عصر جامع مسجد بگدل میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان احاطہ درگاہ حضرت مردان غیب رحمت اللہ علیہ بگدل شریف میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ اوردولڑکےشامل ہیں ۔ مرحوم کے برادران نے دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے۔ سے دعا ہے کہ الله مرحوم کی مغفرت فرمائے ‘ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے – ( آمین)
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے