کرناٹک میں مکمل لاک ڈاون ؟
بیدر 5 مئی ( ناز میڈیا ) چیف منسٹر بی ایس یڈی یورپا نے آج کرناٹک میں کوویڈ 19 کے قہر پر قابو پانے کیلئے مکمل لاک ڈاون لاگو کرنے کا اشارہ دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کرناٹک میں مکمل لاک ڈاون لاگو کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت کا انتظار کیا جا رہا ہے دہلی میں آج مرکزی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے اجلاس میں کوویڈ 19 کے نئے گائڈ لائنس جاری کئے جاسکتے ہیں وزیر اعظم رات میں قوم سے خطاب کرنے والے ہیں یڈی یورپا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جو بھی ہدایت دیں گے کرناٹک میں اس پر لازماً عمل کیا جائے گا
News & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے