میسکو حیدرآباد کے بانی ڈاکٹر محمد فخرالدین کے انتقال پرڈاکٹر عبدالقدیر چئیرمن شاہین ادارہ جات بیدر کا اِظہارِ تعزیت
بیدر۔6/مئی۔( ناز میڈیا ) ڈاکٹر عبدالقدیر شاہین ادارہ جات بیدر نے میسکو حیدرآباد کے بانی اور کئی تعلیمی، فلاحی اور سماجی تنظیموں کے روح رواں ڈاکٹر محمد فخرالدین کے انتقال پر نہایت رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشفق اور فعال شخصیت‘نیک انسان‘ملت کے غمخوار ڈاکٹر محمد فخر الدین کا انتقال فرد واحد یا کسی علاقے کا نقصان نہیں بلکہ پوری ملت کا عظیم خسارہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بہت تکلیف کی گھڑی ہے۔ہمیشہ ملی اداروں کی ترقی کیلٸے بڑے فکر مند رہتے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے