اب گھر پر ہی کورونا ٹیسٹ کرنے کی سہولت کووی سیلف ریاپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ کٹ کو دی گئی اجازت
نئی دہلی _20 مئی( ناز میڈیا )کورونا کی علامات پائے جانے والے اب اپنے گھروں میں ہی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرسکتے ہیں اب تک یہ سہولت نہیں تھی کورونا ٹیسٹ کروانے کے لئے انھیں ہاسپٹل یا لیاب سے رجوع ہونا پڑ رہا تھا لیکن اب آئی سی ایم آر نے کورونا ٹیسٹ کے لئے ھوم میڈ ریاپیڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کٹ" کووی سیلف" کی منظوری دے دی ہے اس سے کورونا کے علامات والے افراد کو ناک کے ذریعے نمونے حاصل کرنے اور جانچنے کے لئے کٹ کو خود ہی استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ آئی سی ایم آر نے واضح کیا کہ اینٹیجن کٹس کے ذریعہ مثبت پائے جانے والے تمام افراد کو مثبت سمجھا جائے گا ، اور انہیں دوبارہ باہر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔
اینٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے منفی آنے والے افراد میں اگر علامات پائے جاتے ہیں تو وہ افراد کو فوری طور پر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اینٹیجن ٹیسٹ میں منفی آنے کے بعد کورونا کے علامات پائے جاتے ہیں تو انہیں کورونا سے متاثر سمجھا جائے گا ، اور ان سب کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آئی سی ایم آر کے ہدایات کے مطابق گھر پر الگ تھلگ رہیں ۔ ریاپیڈ ٹیسٹ کٹ کو مائی لیاب ڈسکوری سولیوشنز ، پونے نے تیار کیا ہے۔
کووی سیلف کیسے کام کرتا ہے؟
ریپڈ اینٹیجین ٹیسٹ کٹ استعمال کرنے کے لئے آپ کو گوگل پلے اسٹور یا ایپل اسٹور سے موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے مثبت اور منفی دونوں ہی اطلاعات مل سکتی ہیں۔ ہوم ٹیسٹ کرنے والوں کو اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپ سے ٹیسٹ کی پٹی کی تصویر لینے اور اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ڈیٹا براہ راست آئی سی ایم آر کورونا ٹیسٹ پورٹل پر محفوظ کیا گیا ہے۔ اس طریقہ کار میں جانچ کے بعد مزید کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
مائی لیاب ڈسکوری سولیوشنز کے ذریعہ تیار کردہ ، یہ کٹ توقع ہے کہ ایک ہفتہ میں مارکیٹ میں آئے گا ۔ اس کی قیمت 250 روپے تک ہوسکتی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ٹیسٹ کے نتائج میں زیادہ سے زیادہ 15 منٹ اور کم سے کم پانچ منٹ لگیں گے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے