محکمہ افزائش مویشیاں کے عملے کو ویکسین لیناضروری ہے: وزیر پربھو چوہان
بیدر۔ 31 مئی( ناز میڈیا ) محکمہ افزائش مویشیاں اور ویٹرنری خدمات کے عملے کے لئے کوویڈ ویکسی نیشن پروگرام کا وزیر پربھو چوہان نے 29 مئی کو ضلع نگرانکار وزیر کے دفتر کے احاطہ میں افتتاح کیا۔محکمہافزائش مویشیاں اور ویٹرنری سروسز کے ضلع بیدر میں کل 403 عملہ ہے۔جس میں سے 23افراد نے ویکسین حاصل کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا بروقت فیصلہ، ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کاوشوں اور سب کے تعاون سے ضلع میں کورونا متاثرین کی شرح کم ہورہی ہے۔ ہر ایک کو یہ ویکسین لگانی چاہئے۔ کوویڈ ہدایات پر سب کو عمل کرنا چاہئے۔ اور کوویڈسے ضلع بیدر کو آزاد کرائے جانے کا ہماراپختہ عزم ہے۔ وزیر نے عملے کو ہدایت کی کہ محکمہ افزائش مویشیاں اور ویٹرنری خدمات کے تمام ڈاکٹروں اور عملے کو ویکسین لیاجائے۔ یہ معاملے کو نظر انداز نہ کیاجائے۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی راج شیکھرپاٹل،بیدراربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بابووالی، تحصیلدار ایچ گنگادیوی، ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر رویندر بھورے، ڈاکٹر گوتم ارلی، ڈاکٹر نرسپا، ڈاکٹر رگھوویرپرسادیل گوڈ، ڈاکٹر سنگمیش، ڈاکٹر نیل کنٹھ چن شٹی اور دیگر موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے