سارق گرفتار 12 لاکھ روپئے نقد 25 تولے سوناضبط

سارق گرفتار 12 لاکھ روپئے نقد 25  تولے سوناضبط



بیدر ۔ 27 جون ( ناز میڈیا ) ایک ماہ قبل رات کے وقت گھوم پلی کی ساکن محترم میناکشی زوجہ بسواراج بندگی کے مکان میں سرقہ کی واردات ہوئی ۔ جس کی شکایت بیدر دہی پولیس اسٹیشن میں کی گئی ۔ دفعہ 457 اور 380 آئی پی سی لگا کر کیس داخل کیا گیا جس کا نمبر 30/2021 تھا ۔ بعد ازاں ایک ٹیم کے ذریعہ ان سارقین کا پتہ لگایا گیا ۔ اور ان کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ جنہیں 25 جون کو صحافیوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایاگیا کہ جوتین ملزمین گرفتار کئے گئے ان میں کرشنا عرف شینو ولد شیواجی بھوسلے ( عمر 40 سال ) پاردی ، قلی کا کام کرنے والے ساکن نیلنگہ ( مہاراشٹر ) اور گورنلی ( بیدر ) ، وہ ولہ ہریش چندر سند ھے ( 26  ) پاردی ، قلی مزدور ، ساکن آ پے تعلقه بارسی ضلع عثمان آباد ( مہاراشٹر ) اور گورنلی ( بیدر ) ، اسی طرح شیو منی ولد سنتوش بھوسلے ( 20 سال ) پاردی ، غبارے بیچنے کے پیشے سے وابسته ، نیلنگ مہاراشٹر ) اور جو اٹھ کا ساکن شامل ہے ۔ ان تینوں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے 12 لاکھ روپئے ضبط کر لئے گئے ۔ بیدر دیہی اور بیدار مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں چوری کے جملہ 7 کیسز ہوئے ہیں ۔ جن میں 25 تولہ سونے کے زیورات ، 40 تولہ چاندی کے زیورات ، 12 لاکھ روپے نقد ، ایک موٹر بائیک اور دو موبائل اس طرح جملہ 25 لاکھ روپئے کی قیمت کا سرقہ کئے گئے سامان کو ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ۔ پریس کانفرنس سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی ایل ناگیش نے خطاب کیا ۔ ایڈیشنل ایس پی بیدرکوپال، ڈی وائی ایس پی کے ایم ستیش ، شری کانت الا پورے ، سی پی آئی ، محبوب علی پی ایس آئی بگدل ، سورن پی ایس آئی بیدردہی پولیس اسٹیشن ، سنتوش پی ایس آئی کے علاوہ سارقین کی گرفتار ی کے لئے ترتیب دی گئی ٹیم جس میں دلیپ کمار مرکی ، نوین گاندھی کے پولیس اسٹیشن ، ملیکارجن مرکی ، سنیپا اویار ، ستیش مکھانے ، شیو شنکر ، ریونیا ، اسحق ، فاروق ، ہنمنت ، چند کاشت ، ملیکارجن کھی ، راجو پسارے ، سوریه کانت ، جارج ، وجے کمار اے ایچ سی شامل تھے ، اس موقع پر مبینہ طور پر موجود تھے ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے