الندپولیس کی جانب سے 6لاکھ روپیئے مالیت کا گانجہ ضبط

الندپولیس کی جانب سے 6لاکھ روپیئے مالیت کا گانجہ ضبط


گلبرگہ 20جون( ناز میڈیا ) ڈی ایس پی الند ملیکارجن سالی کی رہنمائی میں سرکل انسپکٹر الند منجوناتھ ایس نے 6لاکھ روپیئے مالیت کا گانجہ برآمد کرکے ضبط کرلیا ہے۔ یہ گانجہ اسکارپیو جیپMH 04ET3143میں لے جایا جارہا تھا۔ عمرگہ الند روڈ پر چیتلی کراس سے نزد جیپ کو روک کر 59کیلو سوکھا گانجہ برآمد کرکے ضبط کرلیا۔گانجہ کی مالیت 5لاکھ90ہزار روپیئے بتائی گئی ہے۔6لاکھ روپیئے مالیت کی اسکارپیو جیپ بھی پولیس نے ضبط کرلی اور جیپ میں سوار 2ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے