لاری کے سارق 6 افر گرفتار

                    لاری کے سارق 6 افر گرفتار

    

بیدر ۔ 20 جون -( ناز میڈیا ) 4 مئی کی رات 9:30 بجے لاری نمبر  AP26 / TD4284 مہاراشٹرا کے اودگیر سے 225 کونٹل توور اور 30 کونٹل چنا لے کر آندھرا پردیش کے نیلور جانے والی گاڑی بیدر ۔ اودگیر راستے پر بھالکی کے ولسنگ  کراس پر 6 موٹر سائیکل سوار پہنچ کر ٹھہری ہوئی لاری  جس میں 225 کونٹل توراور 30 کونٹل چنا لداہوا تھا جس کی قیمت 37,91,290 ے لے کر فرار ہو گئے ۔5 جولائی کو ٹی بابو ساکن نیلور نے  بھالکی رورل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ۔ پولیس نے کیس نمبر 52/2021 کے تحت 506,504,323,342,395 کے ساتھ ساتھ 34 آی پی سی کی دفعہ لگا کر تحقیقات شروع کردیں ۔ مسٹر ڈی ایل ناگیش ایس پی بیدر اور گوپال ایم بیاکوڈ ایڈیشنل ایس پی کی رہنمائی میں دیوراج بی ڈی ایس پی بھالکی نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے لاری سارقن کو گرفتار کرلیا ۔ 6 افراد گرفتار کئے گئے جن کے نام سنتوش ولد جیون ،عقیل ولد رسول صاحب پٹھان ، پرمیش ولد وینکٹ شیلائے ، سدرام عرف سدو ولد شریمنت  ، بالاجی ولد نا گناتھ اور شیام ولد کاشی ناتھ  تمام افراد کو بھاتمرہ سے 17 جون کو گرفتار کیا گیا ۔ لاری ، دو موٹر سائیکل ، ضبط کئے گئے جبہ کاری اور 8 کنٹل تور کے علا وہ لازمین کے پاس سے 17 لاکھ روپے قم ضبط کی گئی ۔ تمام 6 

ملز مین کوعداتی حراست میں دے دیا گیا ہے ۔ اس ٹیم میں شامل تمام افسران اور اسٹاف کا کام سراہنے لائق ہے ۔ یہ بات پولیس محکمہ کی جانب سے پریس نوٹ میں بتائی گئی ہے ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے