ویکسینیشن سینٹر پرپیدل آنے والے ہر غریب کو لگے ٹیکہ : راہل

ویکسینیشن سینٹر پرپیدل آنے والے ہر غریب کو لگے ٹیکہ : راہل

نئی دہلی 10 جون ( ناز میڈیا )کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹیکہ کاری کے لئے آن لائن رجسٹریشن کے سلسلے میں سرکار کی نکتہ چینی کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ جن غریبوں کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے اور وہ بغیررجسٹریشن کے پیدل چل کر ویکسینیشن سینٹر پر آتے ہیں ۔ ان کو بھی ٹیکہ لگوانے کا حق ہے اورانہیں اس حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

مسٹر گاندھی نے کہا ہے کہ ٹیکہ لگوانا ملک کے ہر شہری کا حق ہے اور آج بھی ایسے بے شمار غریب لوگ ہیں جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے، لیکن انہیں ٹیکہ لگانے کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ، اس لئے ویکسینیشن سینٹر پر آنے والے ہو شخص کو ٹیکہ لگانا چاہئے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے