بیدر کے صحافی احباب میں راشن کی تقسیم
بیدر11جون ( ناز میڈیا ) : ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے مختلف محکمہ جات اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ کورونا وائرس پر قابو پانے میں خدمات انجام دینے والوں میں صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے ۔ صحافی جو تمام اطلاع حاصل کرتے ہوئے تمام خبریں عوام تک پہنچاتا ہے ۔ وہ سماج کے درمیان رہتے ہوئے اپنے فرائض کو انجام دیتے ہیں لیکن بیدر میں ابھی تک کسی نے بھی صحافیوں میں راشن کیس و دیگر اشیا تقسیم نہیں کئے ۔ ان خیالات کا اظہار شری اشوک کارنی صدر کر تاک ورکنگ جرنلسٹ اسوی ایشن بیدرنے ایس آر ایس فنکشن ہال میں صحافیوں میں راشن کی تقسیم کرتے ہوئے کہا ۔ چھترا دهر ما اسھتر گرامین ابھیورودی یوجنا کے تحت ضلع بیدر کے صحافیوں ، ہاکر و اخبار میں کام کرنے والے ملازمین میں تقسیم کئے گئے اس موقع پر جیوتی نرملاند سوامی بی ، شیو کمار سوامی نا گشٹی دھرم پور ، و دیگر موجود تھے ۔
NEWS & ADVERTISEMENT
CONTACT 9880736910
0 تبصرے