جنتادل یس کا ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

 جنتادل یس  کا ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج


 بیدر 24 جون ( ناز میڈیا ) ریاست کے کئی  اطلاع کے افراد لاک ڈوان اور کرونا سے  شدید متاثر ہوئے ہیں ریاستی حکومت کرونا پر قابو پانے کیلئے 1 اپریل سے 2 جون تک لاک لاک ڈون لاگو کر دیا تھا ۔ اور پہلی اور دوسری لہر کے دوران کئی افراد کارونا وباء سے فوت ہوئے ہیں ۔ بہت سے خاندان اور ان کے چھوٹے بچے یتیم ہوکر رہ گئے ہیں ۔ اس وباء کا شکر کاشتکار طبقہ بھی ہوا ہے ۔ لاک ڈون میں کسانوں نے اپنی فصل کی کٹائی کرنے کے باوجود ان کی فصل بازار میں فروخت تک نہیں ہوئی جس کی وجہ سے کسانوں پر معاشی بوجھ بڑھنے لگا ہے ۔ آج جنتادل یس کی جانب سے ریاستی گورز کو ایک یاداشت پیش کی گئی اور احتجاج کے طور پر امبیڈ کر سرکل پر دھرنا دیا گیا ۔ احتجاج میں شریک پارٹی لیڈروں اور ورکرس نے ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ یاداشت میں بتایا گیا ہیکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے ، جس کی وجہ سے اشیاء ضروری مہنگا کی شکار بن کر عوام کیلئے پریشانی بن گئی ہے ۔ بجلی تیل کھاد اور دیگر اشیاء کی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیوجہ سے بسوں کیسوں اور آٹو موبائل کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا گیا ہے ۔ جنتادل یس احتجاج کے ذریہ حکومت کے علم میں یہ بات لانا چاہتی ہیکہ وہ فوری پٹرولیم اشیاء کی قیمت میں کمی کر دے اور ریاستی حکومت اس پر اپنی ایکسائز ڈیوٹی کم کر دے تاکہ عوام کو راحت مل سکے ۔ جنتادل میں محسوس کرتی ہیکہ ریاستی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرتے ہوئے کوئی اچھا کام نہیں کیا ہے کیونکہ ایک جانب کسانوں کو داد دینے کا اعلان کرتی ہے اور دوسری جانب برضروری اشیاء کو مہنگا کررہی ہے ۔ ان اقدامات کی وجہ سے عوام میں ریاستی حکومت کے بارے میں بے تعلق ہوتی جاری ہے ۔ اور حالت یہ ہو چکی ہے کہ اس حکومت کے بارے میں عوام تبادلہ خیال کرنے میں شرم محسوس کررہے ہیں؟ س احتجاج میں جنتادل یس کے لیڈروں اور ورکروں نے شرکت کرتے ہوئے پارٹی کے مطالبات پر اپنی تائید کی ہے -

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے