محمد رؤف الدین کچہری والا ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین منتخب

محمد رؤف الدین کچہری والا ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین منتخب



بیدر ۔ 25  جون ( ناز میڈیا ) ۔ بیدر شہر میں واقع محلہ کلثوم گلی کے معروف کچہری والا خاندان کے فردمحمد روف الدین کچہری والا ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین منتخب ہو ہیں ۔ دو افراد نے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی ۔ جس محمد رؤف الدین کچہری والا اور دوسرے بی ایم فاروق تھے ۔ چئیر مین شپ کے عہدہ کیلئے الیکشن بیلٹ پیپر کے ذریعے کیا گیا ۔ مختار پاشاہ ڈپٹی سکریٹری حکومت کرنائک نے انتخابات کی نگرانی کی اور ریٹرنگ آفیسر کی خدمات کی حیثیت سے سرفراز خان نے خدمات انجام دی جناب عباس شریف نے نوڈل آفیسر رہے ۔ 14 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا ۔ محمد رؤف الدین کچہری والا کو 7 ووٹ حاصل ہونے اور بی ایم فاروق کو 5 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ 2 ووٹوں کونا اہل قرار دیا گیا ۔ اس طرح جناب محمد روف الدین کچہری والا ریاستی حج کمیٹی کے چئیرمین منتخب قرار دیے گئے ۔ محمد رؤف الدین کچہری والے نے منتخب ہونے کے بعد آج شام 4 بجے ایک مختصر تقریب میں اپنے عہدہ کا چارج لیں گے ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے