بیدر ڈی وائی ایس پی کی حیثیت سے مسٹر ستیش نے اپنے عہدے کا جائزہ لیا

بیدر ڈی وائی ایس پی کی حیثیت سے مسٹر ستیش نے اپنے عہدے کا جائزہ لیا

بیدر 5جون ( ناز میڈیا ) بیدر ذیلی شعبہ محکمہ پولیس کے ڈی وائی ایس پی کے ایم ستیش نے جمعرات کو اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کر لیا ہے ۔ بنگلور دیہی ضلع کے خفیہ مکہ میں خدمات انجام دینے والے مسٹر ستیش کا تبادلہ حکومت نے بیدر کے لئے کیا ہے ۔ موصوف نے پنچولی تیاول کئے گئے ڈی وائی ایس پی بسویشور ہیرا سے اپناچارج لیا ۔ کے ایم ستیش وو 19 میں پی ایس آئی کی حیثیت سے محکمہ پولیس نے ملازمت شروع کی تھی ۔ بسواکلیان تعلقہ کے منھال پولیس اسٹیشن میں پی ایس آئی ( قانونی انتظامیہ ) کے عہدے پر پروبیشنری حیثیت سے دو سال اپنے فرائض انجام دئے تھے ۔ 2007 کو انھوں نے سی پی آئی کے عہدے پر ترقی کی ۔ اور 2019 کو ڈی وائی ایس پی بنائے گئے ۔ جس وقت سی پی آئی تھے تب بیدر کے مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں انھوں نے دو سال فرائض انجام دئے تھے ۔ پی ایس آئی اور سی پی آئی کی حیثیت سے دو دفعہ بیدر ضلع میں اپنی ڈیوٹی نبھائی ۔ اب تیسری دفعہ وہ ڈی وائی ایس پی کی حیثیت سے ضلع میں خدمات انجام دینے کیلئے انھوں نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کر لیا ہے ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے