گرونانک پبلک اسکول میں بین الاقوامی یوم ماحولیات پر شجر کاری

  گرونانک پبلک اسکول میں بین الاقوامی یوم ماحولیات پر شجر کاری

بیدر ۔ 6جون ( ناز  میڈیا ) 5 جون ہفتہ کو بین الاقوامی یوم ماحولیات کے موقع پر ہرو اسٹیڈیم کے قریب واقع گرونانک پبلک اسکول کے احاطہ میں شجر کاری کی گئی ۔ گرو نانک تعلیمی ادارہ کی نائب چیرپرسن شریمتی ریشما کور نے کہا کہ ہم اگر کوشش کرتے ہوئے پودے لگائے تو اس کے ذریعہ اپنے قطعہ کے ماحول کو آلودگی سے بچا سکتے ہیں ۔ 

مشینوں کے درمیان ہماری زندگی گذر رہی ہے ۔ جلد سے جلد منزل تک پہنچنے کے لئے گاڑیوں کے استعمال سے فضاء آلودہ ہو رہی ہے ۔ آدمی اپنی غرض کے  لئے درختوں پر ظلم کرتے ہوئے انہیں کاٹ رہا ہے ۔ فی الحال درخت لگا کر ہی آنے والی نسل کو ایک اچھا اور بہتر ماحول دے سکتے ہیں ۔ محترمہ نے بتایا کہ عوام میں بیداری پیدا کرتے ہوئے شہر وں میں درخت اور گاؤں میں جنگل لگایا جانا چاہیے جس کے ذریعہ سے سبزانقلاب ، ممکن ہے ۔ ہم سب کو سبز انقلاب کے لئے کام کرنا ہوگا اور آگے آنا ہوگا ۔ اس بات کی اطلاع این راجو ، پرنسپل گرو نانک پبلک اسکول بیدر نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے