تلنگانہ میں کل سے لاک ڈاؤن مکمل طور پر برخاست،یکم جولائی سے ریاست میں تمام تعلیمی اداروں کو کھول دیا جائے

تلنگانہ میں کل سے لاک ڈاؤن مکمل طور  پر برخاست،یکم جولائی سے ریاست میں تمام تعلیمی اداروں کو کھول دیا جائے

تلنگانہ:19۔جون:( ناز میڈیا )وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ کی زیر صدارت آج 19 جون بروز ہفتہ، دوبجے دن پرگتی بھون،حیدرآباد میں ریاستی کابینہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاستی وزراء اور اعلیٰ سطحی عہدیدار شریک تھے۔ریاست میں کوروناوائرس معاملات اور اموات میں بتدریج کمی اور کوروناوائرس کی وباء پر مکمل طور پر قابو پالئے جانے کی ریاستی محکمہ صحت کی رپورٹ اور تمام امور پر غور و خوص کے بعد ریاستی کابینہ اور وزیراعلیٰ کے سی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں جاری لاک ڈاؤن کو 20 جون کی صبح سے مکمل طور پر برخاست کرتے ہوئے عام زندگی کو بحال کیا جائے۔

ریاستی کابینہ نے کہا کہ عام آدمی اور غریب طبقات کو راحت پہنچانے کی غرض سے لاک ڈاؤن کی برخواستگی کے فیصلہ کو عوام کو کا تعاون ناگزیر ہے۔ریاستی کابینہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی برخواستگی کے بعد عوام کی جانب سے کوروناوائرس کی وباء کے معاملہ میں ہرگز کوتاہی نہ برتی جائے بلکہ کورونا وائرس سے تحفظ،صحت سے متعلق مختلف پابندیوں اور کوویڈ قواعد پر لازمی طوپرعمل کرنا ہوگا۔

ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ پر لازمی طور پر عمل کیا جائے۔لاک ڈاؤن کی مکمل طورپر برخواستگی کے اعلان کے ساتھ ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ بھی کیاہے کہ یکم جولائی سے ریاست میں تمام تعلیمی اداروں کو کھول دیا جائے۔

ریاست میں 12 مئی کو نافذ کردہ لاک ڈاؤن کی معیاد آج 19 جون تک جاری رہے گی اور کل 20 جون کی صبح سے ریاست میں لاک ڈاؤن مکمل طور پر اٹھالیا جائے گا۔اس سلسلہ میں ریاستی کابینہ نے حکومت کے تمام محکمہ جات کو ہدایت دی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دؤران عائد کی گئیں تمام پابندیوں کو مکمل طور پر برخاست کردیا جائے۔

یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ ریاست میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے 11 مئی کو وزیراعلیٰ کے سی آر کی صدارت میں منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 12 مئی میں سے ریاست میں دس روز تک مکمل طورپر لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے اس دؤران صبح 6 بجے تا دس بجے دن اشیائے ضروریہ کی خریدوفروخت کے لیے عوام کو سہولت فراہم کی گئی تھی۔

آج اس 33 دن طویل لاک ڈاؤن کی برخواستگی کے اعلان سے عوام نے راحت کی سانس لی ہے بالخصوص روزآنہ کے کاروبار اور محنت مزدوری کے ذریعہ اپنا ذریعہ معاش حاصل کرنے والے طبقہ کو راحت نصیب ہوئی ہے۔

لیکن عوام کے لیے یہ انتہائی لازمی ہے کہ کوروناوائرس کی تیسری لہر کی پیش قیاسیوں، افواہوں اور اطلاعات کے پیش نظر کوویڈ قواعد کو خود پر لازمی کرلیں، ماسک لازمی طور پر پہنیں ، سینی ٹائزر کا استعمال کریں اور ساتھ انسانی دوری کا خاص خیال رکھیں۔بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات سے خود کو دور رکھیں۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے