بڑی خبر : اداکار دلیپ کمار کا ہسپتال میں کامیاب آپریشن ، صحت میں سدهار

بڑی خبر : اداکار دلیپ کمار کا ہسپتال میں کامیاب آپریشن ، صحت میں سدهار

نئی دہلی 10 جون ( ناز  میڈیا )بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی ہسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی ہے اور انہیں چند روزبعد ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا بھی امکان ہے۔دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ جانکاری دی گئی ہے کہ ممبئی کے نجی ہسپتال میں داخل دلیپ کمار کی کامیاب سرجری ہوئی ہے سرجری کے دوران پھیپھڑوں میں جمع موادکو انجیکشن کے زریعے باہر نکالا گیا ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

گذشتہ دنوں سینئر اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ۔ جہاں پریشن کے بعد اب ان کی صحت میں سدھار آیاہے ۔اداکاردلیپ کمار کے چاہنے والوںکی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے