بیدر ایر فورس بیس کے سربراہ کی حیثیت سے ایر کموڈور سمیرسوندھی نے اپنے عہد کا جائزہ
بیدر ۔19 جون ( ناز میڈیا ) ذرائع کے بموجب بیدر ائیر فورس بیس کے سربراہ کی حیثیت سے ائیر کموڈورسمیر سوندھی نے اپنے عہدے کا جائزہ لیا ۔ ایئر کموڈور نکھلیش گوتم نے سوندھی کو اپنے ہاتھوں سے ذمہ داریاں سونپیں ۔
اس موقع پرمنعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نکھلیش گوتم نے کہا کہ بیدر ائیر فورس گذشتہ سال میں ایک مضبوط اسکول کی حیثیت سے ترقی کر چکا ہے اور یہ ملک کے بہترین تربیتی مراکز میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے مرکز میں موجود سبھی افراد سے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ اقدار کو برقرار رکھنے کے لئے کام کریں ۔سمیر سوندھی نے 1993 میں فضائیہ کے جنگی طیارہ ڈویژن سے اپنی خدمات کا آغاز کیا ۔ میرج ، بائیسن ، جا گر اور کرن جیسے لڑاکا طیاروں پر تقریبا 3200 گھنٹے اڑان کا ان کا تجربہ ہے ۔ مسٹر سوندھی نے ایک جنگی طیارے کی ٹیم کے کمانڈنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔ وہ ائیر فورس ٹر ینگ اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کئی سال کا تجربہ رکھتے ہیں ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے