گلبرگہ ضلع میں 19جولائی تک موسلادھار بارش ہونے کی پیش قیاسی

گلبرگہ ضلع میں 19جولائی تک موسلادھار بارش ہونے کی پیش قیاسی 

ایم پی گلبرگہ، کاعہدیدران کے ساتھ ہنگامی اجلاس

گلبرگہ 18 جولائی ( ناز میڈیا ) محکمہ موسمیات نے پہلے گلبرگہ شہر اورضلع میں 15جولائی تک موسلادھار بارش ہو نے کی پیش قیاسی کی تھی۔ محکمہ  موسمیات نے تازہ اعلامیہ جاری کیاہے جس میں گلبرگہ شہر اورضلع میں مزید 4یوم موسلادھار اورطوفانی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اس طرح اب 19جولائی تک گلبرگہ شہر اورضلع میں موسلادھار اورطوفانی بارش ہو نے کا خطرہ ہے۔ اس دوران آج ڈاکٹر اومیش جادھو ایم پی گلبرگہ نے اعلی ضلعی عہدیداران کاہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے گلبرگہ شہر اورضلع میں موسلادھار اور طوفانی بارش سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا۔ ڈاکٹر اومیش جادھو نے کمشنر سٹی کارپوریشن گلبرگہ اسنیہال سدھاکر لوکھنڈے کو گلبرگہ شہر کے نشیبی علاقوں کاشخصی معائنہ کرنے اوران علاقوں کے ساکنان کو بارش کے پانی سے محفوظ بنانے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ڈاکٹر اومیش جادھو نے کمشنر گلبرگہ سٹی کارپوریشن کو گلبرگہ شہر میں نالیوں اورڈرینج کی صفائی کرنے اوربارش کے پانی کی نکاسی کے راستے بنانے کی بھی ہدایت دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گلبرگہ واسو ریڈی وجیا جیوتسنا نے بتایاکہ گلبرگہ ضلع میں سیلاب کی صورتحال پیداہونے پر اس سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں کرلی گئیں ہیں۔ ندی نالوں کے کنارے آباد دیہاتوں پرمکمل نظررکھی جارہی ہے۔ سیلاب میں پھنسنے والے لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لئے گلبرگہ ضلع کے ہر تعلقہ میں فائر بریگیڈ عملہ اورخصوصی والینٹرس کوتیاررکھاگیاہے اورخاص طورپر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ باہر نکالنے کی تربیت دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں بوٹس اوردیگر ضروری سامان کا بھی انتظام کرلیاگیاہے۔ ڈاکٹر وائی ایس روی کمار پولیس کمشنر گلبرگہ، ڈاکٹر سیمی مریم جارج ایس پی گلبرگہ، ڈاکٹر شنکر ونکھیال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔

ہیلپ لائن

گلبرگہ شہر اورضلع میں 19جولائی تک موسلادھار بارش اورطوفانی بارش ہونے کا خطرہ لاحق ہو نے کے پیش نظر گلبرگہ ضلع انتظامیہ نے ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ ہیلپ لائن کے نمبرات پر ربط پیداکرکے کسی بھی طرح کی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ 7411896431,7411896432,7411896433

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے