چیف منسٹر یڈی یورپا کے پاس کوویڈ کے 2 پیمانے ایک گلبرگہ میں کابینہ کے اجلاس کیلئے دوسرا افتتاحی پروگراموں کیلئے
گلبرگہ 10 جولائی ( ناز میڈیا ) چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یڈی یورپا نے آج کہا ہے کہ کوویڈ 19 کی دوسری لہر کی وجہ سے گلبرگہ میں کابینہ کا اجلاس منعقد نہیں کیا جاسکتا وہ آج گلبرگہ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے حیرت کی بات یہ ہے کہ چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یڈی یورپا نے آج گلبرگہ شہر میں کئی ایک افتتاحی اور سنگ بنیاد کسانوں اور دیگر طبقات میں قرضوں کی تقسیم کے پروگراموں میں شرکت کی ان پروگراموں میں وزراء ایم ایل یز عہدیداران پارٹی عہدیداران و کارکنان کے علاوہ عوام اور کسانوں و دیگر استفادہ کنندگان کی کثیر تعداد شریک رہی ایسا لگتا ہے کہ چیف منسٹر یڈی یورپا کے پاس کوویڈ 19 کے 2 پیمانے ہیں گلبرگہ میں کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کے لئے ایک اور افتتاحی و سنگ بنیاد کے پروگراموں کے انعقاد کے لئے ایک پچھلے ماہ گلبرگہ ضلع کے نگران وزیر مرگیش نیرانی نے جولائی کے آخری ہفتہ میں یا اگست کے پہلے ہفتہ میں گلبرگہ میں کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن آج یڈی یورپا نے کوویڈ کا بہانہ بنا کر کابینہ کا اجلاس فی الحال منعقد نہ کرنے کا اعلان کیا حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت علاقہ کلیان کرناٹک کو ترقی دینے کی پابند ہے اور اس علاقہ کو اضافہ فنڈ دیا جائے گا یڈی یورپا اگر علاقہ کلیان کرناٹک کی ترقی کے لئے واقعی سنجیدہ ہیں تو پھر وہ گلبرگہ میں کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے میں ٹال مٹول کیوں کررہے ہیں ؟
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے