شاہین پی یو کالج بیدر کے شاندار نتائج ‘52طلبہ نے صد فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے
بیدر 24 جولائی ۔ ( ناز میڈیا ) ۔ بحیثیت ڈپٹی کمشن بیدر مجھے فخر ہے کہ میرے ضلع کے شاہین پی یو کالج کے 52 طلبہ نے پی یو سی سال دوم میں صد فیصدی عنی 600 میں سے 600 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بیدر کے ڈپٹی کمشنر مسٹر رام چندرن آر نے شاہین کالج بیدر کے العزیز آڈیوٹیوریم میں منعقد پروقار تہنیتی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے 52 طلبہ کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پی یو سی سال دوم کے نتائج کے اعلان کے بعد مجھے یہ معلوم ہوا کہ شاہین پی یو کالج بیدر کے 52 طلبہ نے صد فیصد نشانات حاصل کئے ہیں تو میں نے فوری طور پر ڈاکٹر عبدالقدیر چنیرمن شاہین پی یو کالج بیدر کو فون کر کے کہا کہ میں خود ان 52 طلبہ کو تہنیت پیش کرنے آپ کے کالے آرہا ہوں اور آج میں مجھے یہاں آکر نہایت ہی مسرت ہو رہی ہے کہ شاہین پی یو کالج بیدر کے طلبہ اور اساتذہ کے در میان آیا ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی طالب علم99فیصد نشانات حاصل کرتا ہے مگر ایک نمبر سے و 600 نشانات کے حصول میں نہیں آتا یہ ایک نمبر نہایت اہم ہوتا ہے جس سے طالب علم کی مسرت کو دوبالا کردیتا ہے ۔ بھیا کی کے ایک سوامی نے میرے دفتر آئے اور کہا کہ ایک لڑکے نے 600 میں سے 600 نشانات حاصل کیا ہے تو میں نے اس کو اپنے دفتر میں تہنیت پیش کی ۔ طلبہ کی تعلیمی زندگی میں اس کی تعلیم ترقی کے نتائج بہت اہم ہوتے ہیں یہی نتائج اسے علیمی سر گرمیوں میں حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تمام طلبہ اور تدریسی اسٹاف کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین اداره جات بیدر کو اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور طلبہ کے تئیں یہ امید کی کہ آنے والے تعلیمی نتائج اسی طرح تاریخ ساز ہوں گے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر شاہین اداره جات بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بڑا خوشی کا موقع ہے کہ ڈپٹی کمشنر بیدار مسٹر رامچندرن آرنے ہمارے ادارہ کو پہنچ کر 52 طلبہ جو پی یو سی سال دوم کے نتائج میں 600 میں سے 600 نمبرات حاصل کرنے پر بھر پور حوصلہ افزائی کی ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ ضلع میں 600 میں سے 600 اسکور کرنے والے 54 طلبا میں سے 52 طالب علم شاہین کالج بیدر کے ہیں اور شاہین کیا اوراد کا ایک طالب علم ہے ۔ شاہین اداره جات ضلع کے تعلیمی شعبہ میں نئے سنگ میل طے کررہا ہے ۔ گذشتہ سال کل ہند سطح پر میڈیکل زمرے NEET میں نواں ( 9 ) اور کسی سیواں ( 85 ) رینک اور ریاستی سطح پر پہلا ( 1 ) اور تیسرا ( 3 ) رینک حاصل کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا " اب پی یو سی سال دوم کا امتحان ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس پر ایک بار پھر ریاست کی توجہ حاصل ہو رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اب تک شاہین کالج کے 1,900 طلباء نے سرکاری کوٹہ میں میڈیکل سیٹ حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالج نے گذشتہ سال 400 میڈیکل نشستیں سرکاری کوٹہ کے تحت حاصل کیں اور انہیں اس سال مزید نشستیں ملنے کا یقین ہے شاہین اداره جات بیدر نے آ NEE کے ذریعہ ریاست کرناٹک میں 10 فیصد میڈیکل نشستیں اور کل ہند سطح پر فیصد نشستیں حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ یہ بڑی فخر کی بات ہے ۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بیدر جو کرنائک میں سب سے اوپر ایک تاج کی طرح رہے گا ۔ اس مو موقع پر مسٹر ستیش ایچ او ڈی فورکس سرینواس ایچ او ڈی لیمسٹری ، محمد عارف ایچ او ڈی میاتھس جناب صباحت انور اسسٹنٹ پروفیسر فزکس جناب عبد الحسیب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین اداره جات بیدر عبد المقيط اکیڈمک ڈائریکٹر شاہین اداره جات بیدر موجو تھے ۔ پروگرام کا آغاز قراء ت کلام پاک سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض جناب صباحت انور نے بحسن خوبی انجام دئیے اور جناب محمد عارف ایچ او ڈی میاتھس کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے