بریکنگ نیوز : شہنشاہ جذبات محمد یوسف خان عرف دلیپ کمار کا 98 سال کی عمر میں انتقال

بریکنگ نیوز : شہنشاہ جذبات محمد یوسف خان عرف دلیپ کمار کا 98 سال کی عمر میں انتقال

ممبئی 7 جولائی ( ناز  میڈیا )ہندوستان کے عظیم فنکار اور شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور محمد یوسف خان عرف دلیپ کمار کا 98 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کا علاج کر رہے ڈاکٹر جلیل پارکر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ محمد یوسف خان عرف دلیپ کمار کافی دنوں سے علیل چل رہے تھے اور ان کا ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ کچھ دن پہلے ان کے شفایاب ہونے کے بعد انہیں گھر لے جایا گیا تھا۔ تاہم ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہو گئی اور انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کئی دن تک وہ آئی سی یو میں داخل رہے

محمد یوسف خان عرف دلیپ کمار کو پچھلے ایک مہینے میں دو بار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 5 جولائی کو دلیپ کمار کے ٹویٹر ہینڈل سے ان کی صحت سے متعلق اطلاع دی گئی تھی۔محمد یوسف خان عرف دلیپ کمار  کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دلیپ صاحب کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ وہ ابھی اسپتال میں ہی ہین، انہیں اپنی دعاؤں سے نوازیں لیکن ان صحت سے متعلق اس معلومات کے دو دن بعد ہی دلیپ کمار الوداع کہہ کر اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے