مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی ترقی کیلئے جاری اسکیمات پر مکمل عمل آوری کی ضرورت. ڈپٹی کمشنر رام چندرن ار
بیدر 2 جولائی ( ناز میڈیا ) ۔ ڈپٹی کمشنر رام چندرن ار نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی ترقی کیلئے جو اسکیمات جاری کی گئی ہیں ان مکمل طور پر عمل آوری کی ضرورت ہے ۔ اورحکومت کو ایسے پروگراموں پر عمل آوری کرنے پر زیادہ توجہ دینا چاہئے ۔ جو ضلع میں اقلیتوں کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں اور اقلیتوں تک پہونچانے کیلئے جاری منصوبہ جات کو موثر انداز میں نافذ کرنے کی جانب توجہ دلوائی ۔ 29 جون کو چیف سیکر ٹری آف گورنمنٹ کی صدارت میں وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام کی 22 ویں ریاست سطح کی پیش رفت جائزه اجلاس پر ویڈیو کانفرنس کے بعد انہوں نے عہدے داروں سے کہا ۔ اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے کیلئے بچوں کا تناسب ایک چوتھائی ہونا چا ہے ۔ اور ضلع میں جہاں پر اردو اساتذہ کی قلت ہواس کو پر کرنے کی کوشش کریں اور اردو زبان کو اہمیت دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کے طلباء کیئے وظائف جاری کرنے پر خاص توجہ دی جائے ۔ دیہی علاقوں سے اقلیتی افراد کی نقل مکانی کو روکنے کیلئے دیہاتوں میں روزگار گیا رینٹی اسکیم کو مناسب طور پر نافذ کیا جانا چا ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے معاشی طور پر ہرلحاظ سے ترقی کرنا ضروری ہے ۔ضلع عہدیداروں نے محکمہ خواتین واطفال بہبود کے عہدے داروں کو ہدایت کی کہ وہ ان علاقوں میں آنگن واڑی شروع کریں جہاں پر اقلیتی آبادی کثیر تعداد میں رہتی ہوں اور کی تعلیم کوبھی ہدایت دی کہ وہ اقلیتوں کوتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ان کیلئے اسکولوں کا قیام عمل میں لائے ۔ رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ ضلع بیدر میں مختلف محکموں میں اقلیتوں کی کوتاہیوں اور مطالبات کو دور کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے غریب اور ہونہار طلباء کی اعلی تعلیم اور اعلی ملازمت کو یقینی بنانے کیلئے اقلیتوں کے نظامت کے ذریہ بھرتی اور مسابقتی امتحانات کی تربیت دی جانی چاہئے-
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے