پرامن بقرعید منانے کیلئے کارروائی کی جائیں ۔ غیر قانونی مویشوں کے نقل حمل کرنے والوں پر کھڑی نظر رکھی جائیں ۔ ڈپٹی کمشنرا ,رامچندر
بیدر13جولائی ( ناز میڈیا ) پولیس افسران اور جانور پالن والے افسران کو بقر عید کی تقریبات کے دوران جانوروں کے غیر قانونی ذبیحہ کی روک تھام کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے چاہئے ۔ انہوں نے 9 جولائی کو بقر عید کے تناظر میں محکمہ برائے جانوروں سمیت مختلف محکموں کے عہدیداروں سے ملاقات میں کہا ، کسی بھی طرح سے غیر قانونی طور پر جانوروں کی آمد ورفت نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ کاموں کے عہدیداروں کو اس کے متعلق حکومتی قوانین کو نافذ کرنے کیلئے سخت کاروائی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے رہنما خطوط کومدنظر رکھتے ہوئے ضلع بقر عید تہوار کو پرسکون انداز میں منایا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیہ اور ٹاون پنچایت عہدیداروں کو کسی بھی شہر اور دیہات میں میلے کے دوران ہونے والے کسی نا خوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے اضافی احتیاط برتنی چاہیے اس میٹنگ میں ڈی ایل ناگیش سپرنٹنڈنٹ پولیس رودر پیش گلی ، روی کمار ڈپٹی ڈائریکٹر برائے جانوروں گوتماارلی ، چیف ویٹرنری سرجن ، ریجنل ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ، ڈسٹرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار اور دیگر شامل تھے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے