کرناٹک میں عیدگاہوں میں نماز عید الاضحی کی ادائیگی کی اجازت نہیں

کرناٹک میں عیدگاہوں میں نماز عید الاضحی کی ادائیگی کی اجازت نہیں 


گلبرگہ 17 جولائی( ناز میڈیا )مرکزی حکومت کی ہدایت پر حکومت کرناٹک نے عید الاضحی کے پیش نظر گائیڈ لائنس جاری کئے ہیں جن کے مطابق کرناٹک میں عیدالاضحی کی نماز عید گاہوں میں اداکرنے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ محلوں کی مساجد میں کوویڈ احتیاطی تدابیر کے ساتھ 50 لوگوں کوعید الاضحی کی نماز اداکرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں دو یاتین جماعتیں کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مساجد میں نمازعید اداکرنے والے نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ماسک لگانا، ہینڈ سینی ٹائز کرکے مسجد میں داخل ہو نا اوراسکریننگ ٹسٹ کرنا لازمی ہو گا۔ 10سال سے کم عمر کے بچوں اور65سال سے زائد عمر کے افراد کو مسجد میں آنے،مصافحہ کرنے اور بغلگیر ہو نے پر بھی پابندی رہے گی۔ راستوں، فٹ پاتھس پر، نرسنگ ہومس اوراسپتالوں کے اطراف یااحاطوں میں، اسکول کالجس میں جہاں کلاسیس چلتے ہوں کے احاطہ میں اوراس کے اطراف، پلے گراؤنڈس، مساجد اوردیگر مذہبی مقامات کے احاطہ میں یااطراف، پبلک گارڈن اورعوامی مقامات پر جانوروں کی قربانی کرنے پر پابندی رہے گی۔ محکمہ  اقلیتی بہبود حج ووقف کے انڈر سیکریٹری نے عید الاضحی سے متعلق حکومت کرناٹک گائیڈ لائنس جاری کئے ہیں۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے