نماز عیدالاضحٰی عیدگاہ بیدرمیں ادا نہیں کی جائیگی
بیدر ۔ 19جولائی ( ناز میڈیا )ایڈمنسٹریٹرعیدگاہ بیدرکے ایک پریس نوٹ کے بموجب حکومت کرناٹک گائیڈلائنس کے مطابق کووڈ19-کی وباءکے پھیلاو کو روکنے کے لیے اپنے اپنے محلہ کی مساجد میں نمازعیدالاضحی اداکرسکتے ہیں ۔فی الحال حکومت کرناٹک کے موجودہ احکامات کے مطابق ”عیدگاہ یاکھلے میدانوں میں مذہبی اجتماعات نہ ہوسکیں گے“، اسی کو پیش نظررکھاگیا اور امار ت شرعیہ کرناٹک کی عوام الناس کے لئے جاری اپیل کو بھی سامنے رکھتے ہوئے عیدگاہ بیدر میں نماز عیدالاضحی اداکرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ایڈمنسٹریٹرعیدگاہ بیدرپریس نوٹ کے ذریعہ عامة المسلمین سے گذارش کی ھیکہ نمازعیدالاضحی کے لیے عیدگاہ تشریف نہ لاکر اپنے اپنے محلہ کی مساجد میں نمازعیدالاضحی اداکریں۔ ہمیں امید ہے کہ عیدگاہ بیدر کا اہلیان بیدر تعاون فرماتے ہوئے کوویڈ۔19کے ہنگامی ایام میں بھی اپنے عظیم الشان اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں گے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ کورونا جیسی مہلک وباءکا ساری دنیا اورخصوصاً بیدر سے خاتمہ فرمادے، آمین۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے