بسواکلیان میں یوتھ کانگریس کی جانب سے یوم صحافت ‘ کا انعقاد
بیدر ۔ 2جولائی ( ناز میڈیا ) بیدر ضلع کے بسواکلیان مستقر پراج یکم جولائی کو یوتھ کا نگرس بسواکلیان کی جانب سے کنڑا زبان کے صحافیوں کوتہنیت پیش کرکے کنڑی یوم صحافت منایا گیا ۔ محترمہ ڈاکٹر افروز جہاں جنرل سکر بڑی کر نائک پردیش یوتھ کانگریس کمیٹی کرناٹک کی اطلاع کے بموجب Success ڈگری اور پی یو کالج موقوعہ گاندھی چوک بسواکلیان میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں خصوصیت کے ساتھ کتری زبان کے رپورٹر کلیان راؤ اور مسٹر ویٹی کی شاپوشی و پوشی کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔
ڈاکٹر افروز جہاں پرنسپل Success ڈگری کالج پسواکلیان نے اس موقع پر بتایا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے ۔ کڑی زبان کی صحافت اپنے چوتھے ستون ہونے کا فریضہ ادا کرنے میں سرگرم عمل ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ اقلیتی مسائل کو اٹھانے سے کتری صحافت گریز کرتی ہے ۔ اس میں خود اقلیتوں کا بھی قصور ہے کیونکہ صحافت کی جو اہمیت ہے اس کو جان کر اس سے وہ کام لینے کے لئے متعلقہ طبقہ کو سرگرم رہنا ضروری ہوجاتا ہے ۔ محترمہ نے کنری زبان کے دونوں صحافیوں سے اقلیتی مسائل کے علاوہ بسواکلیان کے اہم مسائل پر توجہ دینے کی اپیل کی ۔ یوتھ کانگریس کے دیگر نوجوان عہد یداروں میں ویرایش گته دار دہی صدر بسواکلیان ، ضلع جنرل سکریڑی سید مصطفی ، اور شیخ شریف ، نائب صدر شہری شیخ معیل محمد حمزہ جنرل سکریٹری دیہی ، توصیف شہری جنرل سکرپڑی ، اور دیگر قائدین میں محمد عارف ، وغیرہ شریک تقریب تھے ۔ واضح رہے کہ اس موقع پر الیکٹرانک اردو میڈیا کے جناب قطب الدین ، وسیم اکرم اور محمد میاں کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے