قربانی کے موقع پر صفائی کالحاظ رکھنے کی مسلمانان بیدر سے اپیل : منصور قادری

قربانی کے موقع پر صفائی کالحاظ رکھنے کی مسلمانان بیدر سے اپیل : منصور قادری



بیدر21جولائی( ناز میڈیا )سید منصور احمد قادری انجنئیر صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ضلع بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے عالم اسلام کو باالخصوص مسلمانان بیدر کو عید الاضحی کی پر خلوص مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس عید کا پیغام صرف یہ نہیں ہیکہ ہم صرف جانور کو ذبح کرکے اس کا گوشت تقسیم کردے بلکہ اس فلسفہ قربانی کے ذریعہ اللہ رب العزت امت مسلمہ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد دلاتے ہوئے آپ علیہ السلام کی طرح اللہ کی رضا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ پیدا کرنا مطلوب ہے کیونکہ قرآن کریم میں اللہ سبحانہ تعالیٰ نے فرمادیا ہیکہ (ترجمہ)تمہارا گوشت اور تمہارا خون اللہ کو نہیں پہنچتا بلکہ وہاں صرف تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے ۔ جناب سید منصور احمد قادری نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہیکہ وہ اس عید کو اللہ کے جانب لوٹنے کا ذریعہ سمجھتے ہوئے اپنے آپسی بھید بھاو ¿ ،ضد اور انا کو اس عید قربان پر قربانی کردیں اور آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں۔ جانوروں کو کھلے مقامات یاسڑکوں پر نہ کاٹیں بلکہ گھر کے اندر کاٹیں اور اس کا خون بھی باہر راستوں پر نہ بہائیں۔صفا صفائی کا خیال رکھیں ،جانور کا فضلہ اور دیگر ناکارہ اشیاءتھیلے میں ڈال کر بلدیہ کی گاڑی میں دال دیں۔ قربانی کرنے والے متعلقہ کونسلر سے ربط میں رہیں اور فوری گاڑی کو بلا کر ساری چیزیں ان کو ڈال دیں۔ گوشت کی تقسیم کے دوران Mask,Hand glouseاورSanitizerکا استعمال کریں۔ لاپرواہی اور بد احتیاطی بہت بری بلا ہے اس سے بچیں ۔جانور کو ذبح کرتے وقت کسی بھی قسم کی فوٹو کھینچنے اور Shareکرنے سے احتیاط کریں۔ عید کے یہ تین دن کثرت سے اللہ کی حمد وثناءاور درود ابراہیم کا ورد کریں ۔اللہ سے دعا ہیکہ اللہ تبارک و تعالیٰ سارے عالم میں امن اور سکون پیدا کرتے اور مسلمانوں میں باہمی اتحاد پیدا کرے ۔آمین۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے