بیدر میں حج ھاؤز تعمیر کرنے کا اعلان عازمین حج کی بیدر سے ہوگی راست پرواز
بیدر 14 جولائی ( ناز میڈیا ) کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے نو منتخب چیرمین محمد رؤف الدین کچہری والا نے اعلان کیا ہے کہ عنقریب بیدر میں حج ھاؤز تعمیر کیا جائے گا وہ بیدر میں مکی مسجد میں انتظامی کمیٹی کی جانب سے تہنیت قبول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ بیدر میں حج ھاؤز کی تعمیر کے لئے 7 ایکر 34 گنٹے وقف اراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے رؤف الدین کچہری والا نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی کی اگلی میٹنگ میں وہ بیدر میں حج ھاؤز کی تعمیر کی تجویز کو منظور کر والیں گے انہوں نے کہا کہ گلبرگہ ھبلی منگلور کے حج ھاؤز کے ساتھ بیدر میں بھی حج ھاؤز کی تعمیر ہوگی رؤف الدین کچہری والا نے مزید کہا کہ بیدر کے عازمین حج بیدر ایر پورٹ سے یا پھر حیدر آباد ایرپورٹ سے راست پرواز کرسکیں گے اس کے لئے بیدر کے عازمین حج کے لئے حج تربیتی کیمپ منعقد کرنے ٹیکوں اور ویکسینیشن کی سہولت مہیا کرنے بیدر میں حج ھاؤز کی تعمیر ضروری ہے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے