سید منصور احمد قادری کا تعزیت بیان
بیدر21جولائی( ناز میڈیا ) سید منصور احمد قادری انجنئیر صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ضلع بیدر نے چیف قاضی بیدر و ظہیرآباد الحاج سید لطیف الدین قادری خسرو کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے تمام افراد خاندان اور لواحقین کو تعزیت پیش کی اور ان سے نہایت ہمدردی اور وابستگی کا اظہار کیا اُنہوں نے کہا کہ مرحوم نہایت بھی سنجیدہ ، خاموش مزاج اور برد بارانہ شخصیت کے مالک تھے ، بحیثیت قاضی وہ نہ خود کو نہ صرف نکاح کیلئے نائب قاضیوں کو مقرر کرکہ اپنے علاقے میں ہونے تمام نکاحو ں کا اہتمام بہ حسن خوبی انجام دیتے تھے بلکہ شادی کے بعد بھی دو خاندانوں کے درمیان ہونے والے آپسی جھگڑوں کو صلح صفائی کے ذریعہ ختم کرتے تھے اور میاں بیوی کے درمیان پیدا ہونے والی تلخیوں کو بھی ختم کرکے اپنے تجربے کی بنیاد پر شریعت کے حوالوں سے افہام و تفہیم کے ذریعہ طلاق و خلع کو ٹال دیتے تھے اور جب دیکھتے کہ افہام و تفہیم کی ساری کوشش ختم ہوگئیں اور فریقین میں صلح کی کوئی امید نہیں ہے تو بالکل شرعی طور پر اپنے سامنے فریقین اور طرفین کے رشتہ داروں کو بٹھا کر طلاق اور خلع کا سر ٹیفکیٹ جاری اور اس طرح وکیلوں اور عدالتوں کے چکر سے محفوظ رکھتے اور اکثر کہا کرتے تھے کہ مسلمانوں کے شرعی فیصلے شرعی عدالتوں یا پھر دارالقضاءیعنے دفتر قضائت میں بھی ہونے چاہیئے۔ عدالتوں میں فیصلے خدا کے قانون یعنی شریعت کے مطابق نہیں بلکہ دنیا کے قانون یعنی CRPاور IPCکے تحت ہوتے ہیںاس لئے سارے مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے اختلافات کو عدالت میں لے جانے کے بجائے قرآن وحدیث ، اجماع یعنے شریعت کی روشنی میں حل کریں۔ صدر مجلس بیدر جناب سید منصور احمد قادری نے مزید کہا کہ مرحوم کے سارے اچھے کام اور نیک اعمال یقینا اُن کے لئے توشئہ آخرت ہیں مزید کہ کہ ان کی اولاد کی جانب سے کئے جانے والا ایصال ثواب اور نیک اعمال اور سبھی لوگوں کی جانب سے کئے جانے والی دعائیں بھی متوفی کیلئے سامان راحت کے ذریعہ سے درجات بلندہوتے ہیں اس لئے سبھی سے اُنھوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اوردرجات بلندی کیلئے قاضی صاحب اور امت کے تمام مرحومین کیلئے اپیل کی ہے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے