تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی اور مرّی چنا ریڈی ایچ آرڈی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سےتلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے ملازمین کا دوروزہ تربیتی پروگرام

تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی اور مرّی چنا ریڈی ایچ آرڈی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سےتلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے ملازمین کا دوروزہ تربیتی پروگرام



حیدرآباد۔27 جولائی( ناز میڈیا )کسی بھی دفتریا ادارہ کا کلیدی عنصر اس کا ملازم ہوتا ہے۔ادارہ یا دفتر کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار بھی ملازم کی صلاحیتوں پر منحصر ہوتا ہے۔ اس بنیادی مقصد کو پورا کرنے اور اپنے ملازمین کو موجودہ دور کے مطابق ڈھالنے تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی اور ڈاکٹر مرّی چناریڈی ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ تلنگانہ کے اشتراک سے دفتری طریقہ کار اور مہارت کی ترقی کے زیر عنوان 27 اور 28 جولائی کو دو روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے۔ جناب ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی

کی صدارت میں اس ورکشاپ کا افتتاحی پروگرام آج 30-10 بجے منعقد ہوا۔ اس اجلاس کے مہمان اعزازی جناب  سید امین الحسن جعفری معزز رکن قانون ساز کونسل نے تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے کیڈر سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ سرکاری معیار کے مطابق ملازمین کی خدمات کے حالات اورپے اسکیل کو صحیح رخ پر لانے کی سخت ضرورت ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ اردو اکیڈیمی کے پاس دوسری سرکاری زبان کی حیثیت سے اردو سے متعلق اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد اور حکومت کے زیر انتظام اسکولوں میں اردو کے فروغ میں حکومت کی مدد کرنے کا ایک موقع ہے۔ ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے منعقدہ ٹی ایس یو اے کے دو روزہ واقفیت پروگرام میں بطور مہمان اعزازی خطاب کرتے ہوئے، ایم ایل سی جعفری نے اکیڈمی پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو موجودہ دور کے حساب سے بحال کریں۔ماہر تعلیم ڈاکٹر ایم اے رفیق نے اردو اکیڈیمی تلنگانہ  کے ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو  اپ گریڈ کریں اور کارکردگی کے لئے سرکاری کام میں ٹکنالوجی کا استعمال سیکھیں۔ انہوں نے کامیاب کیریئر کے لئے چھ نکاتی فارمولہ پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جس میں ترجیح دینا سیکھنا؛ خلفشار سے بچنا؛ منفی عمل سے اپنے آپ کو بچانے‘خود کو منظورکروانا اور مغلوب ہونا سیکھنا جیسے اوصاف پر عمل پیرا ہونے کی تربیت حاصل کرنا شامل ہے۔ماہر تعلیم ڈاکٹر فاروق طاہر نے ملازمین کو سفارش کی کہ وہ کام کو عبادت سمجھیں۔جناب ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین          تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی نے صدارتی تقریر میں ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ سیکھنا جاری رکھیں اورسیکھنے کے عمل کو کبھی ترک نہ کریں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہدورزہ آن لائن تربیتی پروگرام اردو اکیڈیمی کے عہدیداران اورماتحت عملہ کے کی عصری پیمانے پر بہترین فنی و دفتری تربیت کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام مہمانان‘ ڈاکٹر ایم چناریڈی ایچ آرڈی انسٹی ٹیوٹ کے ریسورس پرسنس‘ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی ڈاکٹر محمد غوث نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہر ملازم کا اپنا مقصد اپنے پیشہ کو آگے بڑھانا اور اپنی صلاحیتوں اور مواصلات کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے تمام ملازمین ڈاکٹر مرّی چناریڈی انسٹی ٹیوٹ کے تعاون و اشتراک سے منعقدہ اس دوروزہ آن لائن ورکشاپ سے بھر پور استفادہ کریں گے۔اس دوروزہ آن لائن پروگرام کے ٹیکنیکل کوآرڈنیٹر جناب ایس ایم فصیح اللہ اور محمد رفیع نے اپنا بہترین ٹیکنیکل تعاون دیا۔ جناب وی کرشناسپرنٹنڈنٹ‘ شیخ اسمعیل سینئر اسٹینو‘ عطاا للہ خان اکاؤنٹنٹ‘رجب علی پاشاہ پروگرام انچارج اور دیگر ارکان عملہ نے انتظامات میں حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب کی نظامت جناب سردار سلیم نے کی اور آخر میں جناب ارشد حسین نے شکریہ ادا کیا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے