ڈپٹی کمشز رام چندرن را نے تحصیل آفس پہنچ کر وظیفہ یا بوں کی شکایات کی سماعت کی

ڈپٹی کمشز رام چندرن را نے تحصیل آفس پہنچ کر وظیفہ یا بوں کی شکایات کی سماعت کی



بیدر ۔ 30 جولائی ۔ ( ناز میڈیا )ڈپٹی کمشنر رام چندرن ار نے  اچانک تحصیل آفس کا معائنہ کیا اس دوران کئی عمر رسیدہ مرد وخواتین تحصیل آفس میں دیکھ کر دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کو کئی دنوں سے وظائف کی رقم جاری نہیں ہوئی ہے ۔ اور کچھ درخواستیں زیرالتواء ہیں ۔ جس پر کوئی کام نہیں ہورہا ہے ۔ انہوں نے تمام  افراد کو ڈی سی آفس مدعو کرتے ہوئے اے سی آفس میں شکیل کو اس معاملہ تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ اور درخواست گزاروں کی جانب سے معلومات لینے پر ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس کے متعلقہ ملازمین کوفوری وظائف جاری کرنے اور جو درخواست زیرالتواء میں ان کی فوری یکسوئی کرنے کی ہدایت دی ۔ بتایاجاتاہیکہ فروری تا جولائی وظائف کی اجرائی عمل میں نہیں آئی ہے اور آدھار کارڈ کوفون نمبر سے لنک نہیں ہونے کی وجہ سے وظائف کی اجرائی نہیں ہورہی ہیں

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے