وائی ایس شرمیلا نے کردیا نئی پارٹی کے نام کا اعلان

وائی ایس شرمیلا نے کردیا نئی پارٹی کے نام کا اعلان

حیدرآباد8 جولائی ( ناز  میڈیا ) متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کی یوم پیدائش کے موقع پراُن کی دختر وائی ایس شرمیلا نے تلنگانہ میں نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ پارٹی کا نام وائی ایس آر تلنگانہ رکھا گیا۔ حیدرآباد میں منعقدہ جلسہ عام میں اُنہوں نے پارٹی کا اعلان کیا اور پارٹی کے پرچم کی نقاب کشائی انجام دی۔ اس موقع پر شرمیلا کی والدہ وائی ایس وجئے اماں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پراپنے خطاب میں انھوں نے ریاستی حکومت پرجم کرتنقید کی اورکہا کہ ان کی پارٹی کے قیام کا مقصد تلنگانہ میں وائی ایس آر کی حکمرانی لانا ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہاکہ اُن کی پارٹی اقتدار میں آنے پر وائی ایس آر کی جانب سے متعارف کردہ تمام اسکیمات پر عمل آوری کی جائے گی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے