کانگریس میں شامل ہونے نظام آباد رکن پارلیمنٹ کے بھائی ڈی سنجے کا اعلان

کانگریس میں شامل ہونے نظام آباد رکن پارلیمنٹ کے بھائی ڈی سنجے کا اعلان


حیدرآباد 13جولائی( ناز میڈیا ) نظام آباد کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے بھائی و سابق میئر ڈی سنجے نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے سنجے نے آج ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے سنجے نے کہا کہ ٹی پی سی سی صدر بننے پر ریونت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ "میں کانگریس میں پیدا ہوا اور پرورش پایا ۔ میں اپنے والد کے لئے ٹی آر ایس میں شامل ہوا تھا لیکن ریونت ریڈی کی قیادت کو مستحکم کرنے کے لئے دوبارہ کانگریس میں آرہے ہیں۔ میں جلد ہی دہلی جاؤں گا اور اعلی قائدین کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوں گا ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے