ریاستی و مرکزی حکومت سے عوام بیزار- یشورکھنڈربے

ریاستی و مرکزی حکومت سے عوام بیزار-  یشورکھنڈربے

بیدر 6 جولائی ( ناز میڈیا ) ملک میں بڑھتی ہوئی

 مہنگائی نے عام آدمی کی قوت خرید سے باہر کردیا ہے جس کی وجہ سے آج ہر ایک فرداس مہنگائی سے کافی پریشان ہو چکا ہے ۔ 

اوراس کی تمام تر ذمہ داری ریاستی اور مرکزی حکومت پر عائد ہوتی ہے جس کی وجہ سے عوام کا ان حکومتوں پر سے جھروسہ اٹھا چکا ہے ۔ اور جس حکومت پر سے عوام کا بھروسہ | اٹھا جاتا ہے اس حکومت کو بھی اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہوتا ۔ ریاستی حکومت نے کو ویڈ سے فوت ہونے والے افراد کوا یک لاکھ روپے معاوضہ دینے کے بجائے پانچ لاکھ روپئے دینا چاہئے ۔ ریاستی حکومت نے کویڈ مریضوں کے علاج و معالجہ میں کافی بدعنوانیوں کا مرتکب ہوئی ہے اور اس معاملہ میں بیدر بریمس میں بھی کافی دعندلیاں ہوئی ہیں ۔ یہ بات صدر کے پی سی کی یشورکھنڈرے نےپرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ بریمس میں کوویڈ کے مریض کے صحت یاب ہونے پر اور کسی بھی مریض کوویڈ سے فوت ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں پر ہوئی تمام دھندلیوں کی نقولات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کہتی ہیکہ معاوضہ دیا جائیگا تاہم اب تک کسی بھی مریض کو معاوضہ ادا نہیں ہوا ہے اور تمام باتیں صرف جمع خرچ پر چل رہی ہے ۔ اور کہا کہ جب کوویڈسے مرنے والے کے پاس ڈیٹھ سرٹیفکٹ ہی نہ ہو تو پھر کس طرح سے اس کے اہل خاندان سرکاری امداد حاصل کریں گے ۔ حتی کہ خانگی دواخانہ کی جانب سے فوت ہونے والے افراد کوویڈ سے موت کا سرٹیفکٹ ادا نہیں کیا جارہا ہے ۔ اور کہا کہ وہ ان تمام معاملات کو ایک سپر یم کورٹ میں ریاستی حکومت کے خلاف ایک رٹ پٹیشن داخل کررہے ہیں ۔ تا کہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے ۔ اور کہا کہ جوبھی کوویڈ کا مرض کا شکار بن چکا ہے اس کو معاوضہ کی ادائیگی ہونی چاہئے ۔ اور اب تک چار لاکھ افراد نے ریاست میں معاوضہ کیلئے درخواست داخل کی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا گیا کہ بریمس کی جانب سے جاری تفصیلات میں پڑوسی ریاستوں سے اگر یہاں علاج کروانے والوں کی کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے حالانکہ پڑوی ریاستوں سے کئی مریض یہاں آ کر علاج کر چکے ہیں جن میں سے کئی افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ بریمس کے تمام تفصیلات کو جھوٹ پر مبنی بتایا ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بریمس کے تمام معاملات کی اڈٹ ہونی چا ہے ۔ ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت جو جھوٹ کے پاؤں پر اپنی اقدار کی کرسی قائم کی ہے ۔ اور کہا کہ کانگریس آئی کی جانب سے ضلع بیدر میں کوویڈ سے فوت ہونے والے افراد کے گھر جا کر ان سے تفصیلات حاصل کر یگی اور ان کو معاوضہ دلوانے کیلئے پارٹی کی جانب سے اسمبلی میں اس بارے میں سوال رکھا جائیگا کہ بغیر ڈیتھ لسرٹفیکیٹ کے معاوضہ کی ادائیگی کی ممکن ہے ۔ اور اس کے لئے ان افراد خاندان سے ملاقات کر نے کا بھی پروگرام ہے جوکو ویڈ کی وجہ سے صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن ان کو پریمس کی جانب سے امراض سینہ بتایا گیا ہے ۔ اور کہا کہ اب پھر

ا یک بار ریاست میں بلا ک فنگس کی وبا پھیل رہی ہے اس بارے میں بھی حکومت نے کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے ۔ علاج کیلئے ان کے پاس کوئی دوافرا ہم نہیں کی گئی ہے ۔ اور کہا کہ ریاستی حکومت ہر سطح سے مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے ۔ عوام اس حکومت سے

 کا فی بیزار ہو چکے ہیں ۔ اور کہا کہ کوویڈ سے مرنیوالوں کی تعداد میں 85 فیصد کسان طبقہ ہے تاہم ان کے اعداد وشمار کو بھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔ پڑولیم اشیاء کی قیمت میں اضافہ کے خلاف ضلع بھر میں سائیکل یاترا نکالی جائیگی ۔ جس کیلئے پارٹی کی جانب سے تیاری جاری ہے ۔ اور کہا کہ عالمی طور پر کچے تیل کی قیمت میں کافی گراوٹ آئی ہے لیکن اس کے باوجود مرکزی اور ریاستی حکومت پٹرولیم اشیاء کی قیمت میں کمی کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ پریس کانفرس میں رکن اسمبلی رحیم خان ،یم یل سی ارونداڑ لی، عبید اللہ شریف مبصر برائے بیدر حلقه اسمبلی ،میناکشی

سنگرام کے علاوہ کانگریس کے دیگر لیڈر موجود تھے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے