اہم خبریں : آسمانی بجلی گرنے کے نتیجہ میں تین خواتین کی موت
حیدرآباد: 7جولائی ( ناز میڈیا ) تلنگانہ کے اضلاع متحدہ ورنگل اور عادل آباد میں بجلی گرنے کے نتیجہ میں تین خواتین کی موت ہوگئی اور مزید تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ضلع محبوب آباد کے ترورمنڈل کے ویلاکٹلو علاقہ میں مزدور، کھیتوں میں کام کے لئے گئے تھے تاہم بارش کی وجہ سے انہوں نے قریبی درخت کے نیچے پناہ لی۔ اسی دوران بجلی گرنے سے دو خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عادل آباد ضلع کے بھیم پور منڈل کے نپانی گاوں میں مزدوروں پر بجلی گری جو کھیت میں کام کے لئے گئے تھے۔ اس واقعہ میں خاتون مزدور کی موقع پر ہی موت ہوگئی، مزید دوخواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے