استعفیٰ دیتے وقت یدیورپا کی آنکھوں میں آگئے آنسو کہا سائیکل پر سوار ہوکر ریاست میں بی جے پی کوکیا مضبوط

 استعفیٰ دیتے وقت یدیورپا کی آنکھوں میں آگئے آنسو کہا سائیکل پر سوار ہوکر ریاست میں بی جے پی کوکیا مضبوط



بنگلورو،26جولائی:( ناز میڈیا )کئی دن سے جاری سیاسی قیاس آرائیوں کے درمیان بی ایس #یدیورپا نے #کرناٹک کے #وزیر اعلی کے عہدے سے آج استعفیٰ دے دیا۔ یہ چوتھا موقع ہے جب بی ایس یدیورپا نے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ یدیورپا اب تک چار بار وزیراعلیٰ بن چکے ہیں لیکن وہ اپنے پانچ سال کبھی پورا نہیں کرسکے۔یدیورپا نے پیر کی صبح اپنی حکومت کے دو سال پورے کرنے کے پروگرام میں حصہ لیا اور اپنی رپورٹ لوگوں کے سامنے رکھی۔

یدیورپا اپنی #تقریر کے دوران انتہائی جذباتی دکھائی دئے۔ یدیورپا نے اپنی تقریر میں کہا کہ کس طرح انہوں نے اس عرصے میں سائیکل چلا کر ریاست بھر میں بی جے پی کو مضبوط کیا، جس کے بعد انہوں نے آنکھوں میں آنسو بھر کر اپنا استعفیٰ پیش کیا۔سہ پہر میں وہ راج بھون پہنچے اور انہوں نے اپنا #استعفی #گورنر تھاورچند گہلوت کو پیش کیا، جسے فوری طور پر قبول کرلیا گیا۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے وزیر اعلی کے حلف برداری ہونے تک نگراں وزیر اعلی کی حیثیت سے کام جاری رکھیں۔

استعفیٰ دینے کے بعد یدیورپا نے کہا کہ انہوں نے ہائی کمان کے دباؤ میں استعفیٰ نہیں دیا، بلکہ خود پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کروں گا اور 2023 میں #پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں آنے کو یقینی بنائوں گا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

                       ADVERTISEMENT 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے