مرکزی کابینہ میں توسیع کرناٹک سے چار وزراءشامل بید رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا پہلے مرکزی وزیر بنے
بیدر 8 جولائی ( ناز میڈیا ) اُڈپی۔چکمنگلور کی رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے سمیت کرناٹک سے چار نئے چہروں کو نریندر مودی کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چتردرگہ کے رکن پارلیمان اے نارائن سوامی، بیدرکے ایم پی بھگونت کھوبا اور راجیہ سبھا ممبر راجیو چندرشیکھر کو بھی کرناٹک سے مرکزی حکومت کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق بدھ کو جملہ 36 نئے چہروں کو مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کرناٹک کے سدانند گوڈا سمیت 12 مرکزی وزراء کو کابینہ سے مستعفی کیا گیا ہے اور اُن سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔
بدھ کو کرناٹک سے چار نئے چہروں کو مودی کابینہ میں شامل کرنے کے ساتھ ہی کرناٹک کے جملہ چھ لوگ کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں، یاد رہے کہ دھارواڑ کے پرھلادجوشی اور کرناٹک سے تعلق رکھنے والی نرملا سیتارمن پہلے سے مودی کابینہ میں شامل ہیں
بتایا جارہا ہے کہ اُترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے انتخابات سمیت مختلف ریاستوں کے انتخابات کو سامنے رکھتے ہوئے مودی کابینہ میں زبردست تبدیلیاں کی گئی ہیں اور تمام طبقات کو خوش کرکے اُن کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے نئے لوگوں کو وزراء بنایا گیا ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے