پٹرول ،ڈیزل ،گیاس اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف
بیدر 8 جولائی ( ناز میڈیا ) بیدرضلع کانگریس کمیٹی کا سائیکل یاترا احتجاج مرکزی و ریاستی بی جے پی حکومتوں کی جانب سے پٹرول ،ڈیزل، گیس ،اور غذائی اجناس میںمسلسل بے تحاشہ اضافہ کئے جانے اورکوویڈ19حالات سے نمٹنے میںناکامی پربیدرضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے صدر ضلع کانگریس بسواراج جاب شیٹی ،سابق ریاستی وزیرڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ،سابق جنرل سکر یٹر ی کے پی سی سی جناب عبیدا للہ شریف اورجناب رحیم خاں ایم ایل اے بیدر کی قیادت میں آج شہر بیدر کے نوآبادسے ڈپٹی کمشنر آفس بیدرتک سائیکل ریالی احتجاج کیا گیا۔ اس موقع صدر ضلع کانگریس بسواراج جاب شیٹی ،سابق ریاستی وزیرڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ،جناب رحیم خان ایم ایل اے بیدرنے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پڑولیم اشیائ،غذائی اجناس میں بے تحاشہ اضافہ کو مرکزی و ریاستی بی جے پی حکومتوں کی جانب سے عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے قیمتوں میں فوری کمی کرنے اور کوویڈ 19کے مہلوکین کو5لاکھ اور دیگرمتاثرین کو بھی معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔اس سائیکل ریالی احتجاج میںسابق ایم پی نرسنگ راو ¿ سوریہ ونشی ،سابق صدر بسوا راج بڑلا ،سابق سکریٹریز کے پی سی سی شنکر ڈودی، ارشاد علی،امرت چمکوڑ،اسٹیٹ کنوینر مائناریٹی ڈپارٹمنٹ منان سیٹھ ،نثار احمد ،ترجمان ضلع کانگریس بشیر الدین ہال ہپرگہ، جنرل سکریٹریز ضلع کانگریس کمیٹی ایم اے سمیع ،دتاتری مولگے ،سکریٹری احسن کمال پرویز ،نعیم کرمانی ، مصباح ،لتا راتھوڑ ،سنیل بچن، جارج فرنانڈیز ، صدر بیدر بلاک کانگریس اربن محمد یوسف، صدر بلاک کانگریس بیدر رورل چند کانت ہپل گاو ¿ں ،ضلع صدر یوتھ کانگریس فرید خان ،نائب صدر علیشان قادری ،صدر ضلع کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ ،اظہر ریحان ، صدر ایس سی سیل ،ڈی کے سنجیو کمار ، محمد غوث کونسلر ،سعود سیریکار کونسلر ،عظمت پٹیل ، محمد واجدکے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین موجود تھے۔
0 تبصرے