بسوراج بومئی ہوں گے کرناٹک کے اگلے وزیر اعلی ، بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں فیصلہ
بنگلورو 27 جولائی ( ناز میڈیا )بسوراج ایس بومئی کرناٹک کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپا کے کرناٹک کے وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد ریاست کے نئے وزیر اعلی کے انتخاب کیلئے یہاں منگل کو ہوئی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور جی کرشن ریڈی بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے تھے ۔ بسوراج یدی یورپا کابینہ میں وزیر داخلہ کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے ۔
لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے تصدیق کی کہ کرناٹک کے نئے وزیر اعلی بسوراج بومئی ہوں گے ۔ بنگلورو کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں شامل سات بجے لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی تھی ۔ کابینہ کو پہلے ہی تحلیل کردیا گیا ہے ۔ اب بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوگی ، جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔ غور طلب ہے کہ یدی یورپا نے اپنی مدت کار کے دو سال پورے ہونے کے دن پیر کو عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے