بیدر میں جعلی نوٹ چلانے والا گروہ گرفتار
بیدر 3 اگست ( ناز میڈیا ) بیدر میں جعلی نوٹ چلانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ سپریٹنڈنٹ اف پولیس بیدر مسٹر ڈی ایل ناگیش نے یہ بات بتائی ۔ 2 اگست کو 5 بجے شام کا گاندھی گنج پولیس اسٹیشن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا ایک شخص گذشتہ 27 جولائی کو پولیس اسٹیشن پہنچ کر 500 روپے مالیتی 2 نوٹ پیش کئے ۔ اس ضمن میں گاندھی گنج پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔ اس اسکنڈل میں ملوث سی ایم سی کالونی کے اشوک ، ابراہیم اوماکانت ، جاویدی گرفتار کئے ملزمین کے قبضہ سے 500 روپے مالیت کے 274 جعلی نوٹ اور نوٹ تیار کرنے والے لیپ ٹاپ ، پرنٹ اور دوسرا سامان ضبط کر لیا گیا ہے ۔ اس اسکنڈل میں مزید ملزمین فرار ہیں ۔ پریس کانفرنس میں ڈی وائی ایس پی بیدر مسٹر کے ایم ستیش ، سی پی آئیشریمتی مللامّ چوبے اور دیگر عہدیدار موجود تھے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے